ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاریاں

ریاستی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاریاں

Tue, 13 Jun 2017 12:22:55    S.O. News Service

بنگلورو،12؍جون(ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی کابینہ میں توسیع کے ساتھ بڑے پیمانے پر ردودل کی تیاری کرلی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ رواں ماہ کے آخر تک وہ اپنی کابینہ میں توسیع کے ساتھ ردوبدل بھی انجام دیں گے۔ اس مرحلے میں وہ اپنی کابینہ سے چھ تا آٹھ وزراء کو بے دخل کرکے انہیں پارٹی کی ذمہ داروں پر مامور کریں گے اور دس نئے چہروں کو کابینہ میں جگہ دیں گے۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سدرامیانے خفیہ محکمہ کے ذریعہ مختلف وزراء کی کارکردگیوں کی بنیاد پر ایک سروے کروایا ہے ،اور اس سروے کی رپورٹ کی بنیاد پر کانگریس اعلیٰ کمان کے سامنے ایک فہرست پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کو ہٹاکر ریاستی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کیاجاسکتا ہے۔ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے تقریباًآدھے وزراء اگلے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایسے وزراء کی نشاندہی کرکے انہیں اپنے حلقوں میں کام کرنے کیلئے وزرات سے چھٹی دے جارہی ہے۔ ساتھ ہی سدرامیا اپنی وزارت کی خالی نشستوں کو بھی پر کردیں گے۔ 


Share: